• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حکمت عملی خلیج میں اسرائیلی اثر و رسوخ بڑھانے کا سبب بنے گی، امارات

ابو ظہبی (اے ایف پی) یو اے ای کا کہنا ہے کہ ایرانی حکمت عملی خلیج میں اسرائیلی اثر و رسوخ بڑھانے کا سبب بنے گی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوشش میں شامل ہونے کو تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے میں ایران کی حکمت عملی کے نتیجے میں خلیج میں اسرائیلی اثر و رسوخ بڑھے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران نے اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف فضائی مہم تیز کر دی ہے۔ قرقاش نے اتوار کو میڈیا کے لیے جاری کردہ اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایرانی حکمت عملی درحقیقت امریکی کردار کو مزید ٹھوس بنائے گی۔ یہ اسے کم نہیں کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید