• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فضائی صنعت دباؤ کا شکار، کرایوں میں اضافے پر غور

دبئی (سبط عارف) عالمی فضائی صنعت دباؤ کا شکار، کرایوں میں اضافے پر غور، امریکی اور یورپی ایئرلائنز نے کرائے میں اضافے کے ساتھ متعدد فلائٹس بھی بند کردیں، خلیجی کشیدگی میں مسقط نیا ایوی ایشن حب بن رہا ہے، 80 اضافی پروازیں چلائی جارہی ہیں، عمان کی ایئرلائن کے بزنس میں اضافہ، 97ہزار مسافروں کو یورپ اور امریکا پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی ایئرلائنز جنگ کی وجہ سے شدید مالی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں کیونکہ خلیج میں جاری کشیدگی کے باعث جیٹ فیول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ کر تقریباً 195 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جو اس سے پہلے 85 سے 90 ڈالر کے درمیان تھیں۔ موجودہ کشیدگی نے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید متاثر کیا ہے۔ البتہ سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے ایئرپورٹ پر متبادل ایوی ایشن حب بن کر ابھر رہا ہے۔ جہاں فلائٹ آپریشن میں لگ بھگ 9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عمان سے تقریبا ایک لاکھ مسافر صرف یورپ اور امریکا کی طرف روانہ ہوئے۔ فرانس کی ایئرلائن ائرفرانس ، ہانگ کانگ کی کیتھی پیسفک ، تھائی لینڈ ائرلائنز اور امریکا کی یونائیڈ ائرلائنز نے ایک طرف پروازوں میں کمی شروع کی ہے دوسری جانب کرایوں میں اضافہ بھی کیا ہے تاکہ مکمل معاشی بحران سے بچا جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید