• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمازون نے اپنی ای کامرس ڈیلیوریز پر ’’فیول سرچارج‘‘ کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ کے اثرات اب امریکیوں پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں؛ ایمازون نے اپنی ای کامرس ڈیلیوریز پر ’’فیول سرچارج‘‘ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بعض ایئر لائنز نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو پورا کرنے کے لیے چیک ان بیگیج کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔جمعہ کے روز امریکہ میں پیٹرول کی اوسط قیمت بڑھ کر 4.09 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے، جو جنگ سے عین قبل کی قیمت سے ایک ڈالر سے بھی زیادہ مہنگی ہے اور اگست 2022 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے ڈیٹا کے مطابق، ڈیزل کی قیمت ایک سال پہلے کے 3.64 ڈالر فی گیلن سے تیزی سے بڑھ کر جمعہ کو 5.53 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید