لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی یکم جولائی 2026 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جون 2024میں جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت پوری ہونے پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی مدت ملازمت یکم جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ دریں اثنا بھارت میں نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے دو نام کابینہ کی تقرری کمیٹی کو بھیج دئے گئے ہیں جن میں لیفٹیننٹ جنرل دھیراج سیٹھ سنیارٹی اور تجربہ کے لحاظ سے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور موجود ویسٹرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پشپیندر پال سنگھ کا نام بھی بھیجا گیا ہے لیکن سیٹھ کی موجودگی میں وہ جونیئر سمجھے جا رہے ہیں۔ نئے آرمی چیف کیلئے لیفٹیننٹ جنرل دھیراج سیٹھ سب سے سینئر بھی ہیں۔