• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، سرحدپار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 37 ہلاک، 81 زخمی

اسلام آباد/میران شاہ(جنگ نیوز)پاک فوج نے شمالی وزیرستان غلام خان سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 37 فتنۃ الخوارج کو ہلاک کردیا اور 80سے زائد زخمی ہوئے،آپریشن غضب للحق میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 796 تک پہنچ گئی، افغان رجیم کی 286 چوکیاں تباہ،44قبضے میں لے لی گئیں۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایکس (ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، 2 اور 3 اپریل کی رات شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان / فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید