• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای دنیا کے 10 بڑے برآمد کنندگان میں شامل‘ تجارت 6 ٹریلین درہم سے متجاوز

کراچی (نیوز ڈیسک) یو اے ای دنیا کے 10 بڑے برآمد کنندگان میں شامل، تجارت 6 ٹریلین درہم سے متجاوز۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عالمی تجارت کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور پہلی بار دنیا کے دس بڑے برآمد کنندگان کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، ملک کی مجموعی بیرونی تجارت 6 ٹریلین درہم کے تاریخی سنگ میل کو عبور کر چکی ہے، جو کہ یو اے ای کی معاشی تاریخ کا ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے استحکام اور عالمی منڈیوں میں بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید