• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ بیمار، صحت ٹھیک ہے وائٹ ہاؤس کی سختی سے تردید

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیمار ہوجانے سے متعلق افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ان کی طے شدہ عوامی مصروفیات اچانک منسوخ کر دی گئیں۔ وائٹ ہاؤس نے جاری بیان میں واضح طور پر ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ صدر ٹرمپ کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ 79سالہ صدر کی صحت ٹھیک نہیں، تاہم وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ تمام دعوے بے بنیاد ہیں اور صدر اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید