• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ میں 2,709 نئی کمپنیوں نےدبئی چیمبر میں شمولیت اختیار کی

دبئی (سبط عارف) چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2026میں 2,709نئی کمپنیوں نے چیمبر میں شمولیت اختیار کی۔ چیمبر کی نئی ممبرشپ میں سب سے زیادہ حصہ رئیل اسٹیٹ، کرایہ اور بزنس سروسز سیکٹر کا رہا، جس نے 41.2 فیصد نئی کمپنیوں میں حصہ لیا۔ اس کے بعد تجارت اور سروسز سیکٹر نے 29.5 فیصد حصہ دیا جبکہ تعمیراتی سیکٹر نے 15 فیصد حصہ لیا۔ سوشل اور پرسنل سروسز سیکٹر چوتھے نمبر پر رہا جس نے 9.3 فیصد نئی ممبرشپ دی۔ دبئی چیمبر کے صدر محمد علی راشد لوطاہ نے کہا کہ دبئی کا اقتصادی ماڈل مضبوط بنیادوں پر قائم ہے جو پیشگی منصوبہ بندی، موثر پبلک پرائیویٹ تعاون اور عالمی مارکیٹ سے گہرے روابط پر مشتمل ہے۔

اہم خبریں سے مزید