اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر کتنی ادائیگیاں کرنی ہیں؟؟؟پاکستان نےاپریل تاجون 2026کی رواں سہ ماہی میں مجموعی طور پر 7ارب 45 کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ اس بیرونی ادائیگی کےحجم میں تین ارب ڈالرزکا ڈپازٹ شامل ہے،پاکستان پر جاری سہ ماہی میں دو ارب دو کروڑستر لاکھ ڈالرز کمرشل،ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز یورو بانڈزجبکہ ایک ارب بارہ کروڑ50 لاکھ ڈالرز کےبائی لیٹرل اورملٹی لیٹرل بشمول آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگی کے لیےمدت پوری ہوگی۔ ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق پاکستان نےاپریل تاجون 2026کی سہ ماہی میں7 ارب 45کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں،اس بیرونی ادائیگی کی رقم میں 3ارب ڈالرزبائی لیٹرل ڈپازٹ شامل ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےرواں مالی سال 2025 .۔26 کےدوران مجموعی طور پر19ارب56 کروڑ ڈالرزکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیںان میں 9 ارب ڈالرزکےسعودی عرب اور چین کےڈپازٹ بھی شامل ہیں۔