• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، متعدد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کا کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کی جس سے، بھگدڑ مچی گئی اور اطراف کے بازار بند ، ٹریفک معطل معطل ہوگیا، مظاہرین نے مہنگائی کیخلاف نعرے لگائے ،پولیس نے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج حق جمہوری حق ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کیلئے آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں و کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا، احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکنان فوارہ چوک پر جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس نے ان کو حراست میں لینا شروع کردیا، تاہم پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد پہنچی تو پولیس نےکارکنان کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا سہارا لیا جسکے باعث فوارہ چو ک کے قریب بھگدڑ مچ ہوگئی۔ شیلنگ سے زینب مارکیٹ سمیت اطراف کے بازار بند کردیئے گئے اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان ،8 خواتین سمیت 15 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے کر قریبی تھانوں میں منتقل کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر مہنگائی اور پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ پولیس اور انتظامیہ نے اتوار کی صبح ہی پریس کلب کے اطراف سڑکوں پر کنٹینرز لگاکر بند کردیا تھا۔ جس پر پی ٹی آئی کے کارکنان فوارہ چوک پر جمع ہوئے تو اس موقع پر خواتین اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
اہم خبریں سے مزید