اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلادیش میں 481 افراد کو جعلی آزادی پسند قرار دے کر ان کا اعزاز منسوخ، قومی سطح پر تصدیق کے بعد جعلی آزادی پسند قرار دیا گیا، شیخ حسینہ حکومت نے انہیں آزادی پسند کا اعزاز دیا تھا۔ کہا جاتا تھا کہ انہوں نے جنگ میں حصہ لیا تھا، جس پر بنگلادیش کے قیام کے بعد انہیں سرکاری اعزازات دیے گئے تھے۔ بنگلادیش حکومت نے قومی سطح پر تصدیق کے بعد 481افراد کو جعلی آزادی پسند قرار دے دیا ہے۔ انہیں پہلے آزادی پسند قرار دیا گیا تھا، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے پاکستان آرمی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد بنگلادیش کے قیام کے بعد انہیں سرکاری اعزازات دیے گئے تھے۔ حکومت نے ان کے گزٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ تصدیقی مہم اگست 2024 سے مارچ 2026 تک جاری رہی۔ اس کا اعلان وزیر احمد آزام خان نے اتوار کو ڈھاکا میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کیا۔ یہ معلومات 13ویں قومی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے آٹھویں نشست کے دوران دی گئیں، جس کی صدارت بر بکرَم حافظ الدین احمد نے کی۔