پشاور ( آن لائن ) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں پانچ عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ مردان سے جاسم خان نے کمیشن کو بتایا کہ انکا بھائی ٹیکسلا سے لاپتہ ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے، سی ڈی آر بھی نکال چکے ہیں۔ کمیشن نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ کوہاٹ سے قیصر حیات نے والدہ کی جائیداد میں حصے کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ کمیشن نے شہری کو سننے کے بعد کمیشن نے شکایت کو صوبائی محتسب کو بھجوائی کی ہدایت دی، مذکورہ شکایت انکے قانونی اختیار میں آتی ہے۔ جنوبی وزیرستان سے شاہد نور نے پولیس ویری فیکیشن کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ ڈی پی او نے کمیشن کو لکھا کہ کمیشن کے احکامات پر ویری فکیشن ہو چکی ہے۔ شہری نے تصدیق کر دی۔ سروس مہیا ہونے پر کیس کو بند کر دیا گیا۔ بونیر سے محمد تاج نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ ڈی پی او نے کمیشن کو لکھا کہ مذکورہ شکایت پیسوں کے لین دین کی ہے اور سیول کیس ہے، ایف آئی آر نہیں بنتی۔ کمیشن نے ڈی پی او کے رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے شہری کو عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔