• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے جونیئر کھلاڑیوں کی ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سائوتھ ایشین ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد میڈلز اپنے نام کرلئے۔ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے مطابق قاری محمد عمر نے انڈر 19بوائز سنگلز اور ڈبلز میں گولڈ میڈلز جبکہ مکسڈ میں سلور میڈل ، فہد احمد نے انڈر 19ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈلز، حاشر شاہ نے انڈر 19ڈبلز میں سلور جبکہ سنگلز اور مکسڈ ڈبلز میں برونز میڈلز جیتے۔ اسی طرح عمر جہانگیر نے انڈر 23مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جبکہ حسنین خان نے انڈر 16بوائز سنگلز اور ڈبلز میں سلور اور مکسڈ ڈبلز میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں صداقت شاہ نے اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ بلکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جاری اقدامات کا ثمر بھی ہیں۔ انہوں نے مشیر وزیراعلیٰ برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کو خراج تحسین پیش کیا جن کی سرپرستی میں کھلاڑیوں کو بہترین مواقع میسر آئے۔
پشاور سے مزید