• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہالز، بازاروں، ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے

پشاور(لیڈی رپورٹر)تنظیم تاجران خیبرپختونخوا اور پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے حکومت کی جانب سے توانائی بچت مہم کے تحت شادی ہالز، بازاروں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں کمی کے فیصلے پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے اسے زمینی حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے، تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ بند کمروں میں یکطرفہ فیصلے کرنے کی بجائے تاجر برادری کو اعتماد میں لے اور کاروبار کی بقا کے لئے اوقاتِ کار میں کم از کم ایک گھنٹے کا اضافہ یقینی بنایا جائے، حکومت کی جانب سے ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بازار رات 8اور 9بجے جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس 10بجے بند کرنے کے احکامات کے حوالے سے صدرتنظیم تاجران خیبر پختونخوا ملک مہر الٰہی، صدر پشاور چیمبر شکیل احمد صراف، سینئرنائب صدر حاجی طلاء محمد، نائب صدرملک زوہیب عارف، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی اور دیگرنے کہا ہے کہ سکولوں کے نتائج کے بعد یونیفارمز اور کتب فروشوں کا سیزن ہے، گاہک دن بھر کے کاموں سے فارغ ہو کر رات کے وقت ہی خریداری کو ترجیح دیتا ہے، اسی طرح ہیئر ڈریسرز کا کام بھی رات 8بجے کے بعد شروع ہوتا ہے جب شہری دفاتر سے واپس لوٹتے ہیں، انہوں نے تجویز دی کہ اوقات کار کم کرنے کے بجائے شادی ہالز اور بازاروں میں غیر ضروری لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد اور مشاورت سے ایسی منصوبہ بندی کی جائے جس سےکاروبار تباہ ہونے سے بچ سکے۔
پشاور سے مزید