• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرتھوپیڈک سرجنز کا ملک بھر میں مفت میڈیکل کیمپس، ٹراما سنٹرز، علاج کا عزم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن (پی او اے) ٹراما فورم کے زیرِ اہتمام دو روزہ ایڈوانسڈ ٹراما کورس خیبر میڈیکل کالج پشاور میں منعقد جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب خان (چیئرمین پی او اے ٹراما فورم و کورس ڈائریکٹر) نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ذکی ادریس (کراچی) اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل امین (سابق پرنسپل آرمی میڈیکل کالج) کی سرپرستی اور مسلسل نگرانی نے پروگرام کے معیار اور مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا گیا۔ ملک بھر سے سینئر وجونیئر آرتھوپیڈک کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹس نے کورس میں شرکت کی۔ سائنسی سیشنز اور ہینڈز آن "سابون" ورکشاپ نے شرکاء کی عملی مہارت اور ٹراما مینجمنٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالجانان اورکزئی (کنسلٹنٹ سرجن و سماجی خدمت گزار) کی شرکت ایک اہم پہلو رہی۔ ان کی خصوصی درخواست پر قومی وبین الاقوامی ماہر آرتھوپیڈک سرجنز نے ملک بھر میں مفت میڈیکل کیمپس، ٹراما سنٹرز کے قیام، اور مستحق مریضوں کے لئے مفت علاج کی فراہمی کا عزم کیا، خصوصاً خیبر پختونخوا کے قبائلی ضم شدہ اضلاع کے لئے۔ پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن تمام فیکلٹی، منتظمین اور شرکاء کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام ملک میں ٹراما کیئر اور آرتھوپیڈک تعلیم کے فروغ کی ایک اہم کڑی ہے۔ مزید برآں اعلان کیا گیا کہ پہلی آرتھوپیڈک ٹراما کانفرنس رواں سال کے اختتام پر پشاور میں منعقد ہوگی۔
پشاور سے مزید