دبئی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے علاقائی کشیدگی کے دوران مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔دبئی میں “ون نیشن، ون فیملی” مہم کے تحت منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی امارات کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور مشکل وقت میں ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ عرب امارات نے ہزاروں پاکستانیوں کے خوابوں کو تعبیر دی، اب وہ اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔تقریب میں مہمان خصوصی اماراتی بزنس مین ابو عبداللہ نے اتحاد اور قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امارات کے تمام رہائشی ایک خاندان کا حصہ ہیں۔