کراچی( مطلوب حسین) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) امیگریشن کی کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی ،پاکستان کو ٹرانزٹ پوائنٹ بنا کر آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ،ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو بنگلہ دیشی شہری محمد راجو اور شاہد کو گرفتار کرلیا۔