• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم سائیکو ریلیز سے قبل ہی فلم بینوں کی بھرپور توجہ کا مرکز

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )نامور ہدایتکار اور فلموں کے ممتاز ہیرو شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی نئی فلم سائیکو ریلیز سے قبل ہی فلم بینوں کی بھرپور توجہ کامرکز ، سپر اسٹار شان اور میرا،یادگار کردار میں نظر آئینگے، سونیا حسین بھی جلوہ گر ہونگی، اسٹار راحت فتح علی خان، امیر علی اور سائرہ نسیم کی آوازیں سینما اسکرین پر جادو جگائیں گی،جیو فلمز کے تعاون عید الاضحٰی پر ریلیزہونیوالی فلم سائیکو کی ایک جھلک سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں نے سینما گھروں کی رونقیں بحال کردی ہیں۔500 سے زیادہ فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے والے اداکار شان شاہد کی فلم بلھا، کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد عید الاضحٰی پر ان کی ایک اور شاندار فلم سائیکو، کے فلم بینوں میں خوب چرچے ہورہے ہیں۔فلم بینوں کو شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم سائیکو کا بے صبری سے انتظار ہے، فلم کی ایک جھلک نے مداحوں کی بے قراری اور بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔بالی وڈ اور پاکستانی فلموں کی مقبول ہیروئن میرا فلم سائیکو میں حیران کن کردار میں نظر آئیں گی۔شان شاہد اور میرا،پہلے بھی کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میں اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہوں۔

اہم خبریں سے مزید