• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے مقابلے میں امریکا امارات تعاون بڑھانے پر زور

دبئی (سبط عارف)چین کے مقابلے میں امریکا امارات تعاون بڑھانے پر زور،امریکا اور عرب امارات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق،امارات کا امریکی آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبے میں 1.4کھرب ڈالر سرمایہ کاری برقرار رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باوجود شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں امریکا اور یو اے ای کے درمیان آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارٹنرشپ کے تحت پہلا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے میدان میں مسابقت، خصوصاً چین کے مقابلے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید