• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور، ملزمان کی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دو گھروں میں لوٹ مار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور میں9 مسلح ملزمان نے ایک ساتھ دو گھروں کو لوٹ لیا،ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے، سونا اور قیمتی سامان موبائل فونز، لیپ ٹاپ، بیٹری اور ڈی وی آر لے گئے،ڈاکوؤں نے ایک گھر میں واردات کے بعد کرایہ دار کے گھر کو بھی نہ بخشا اور نقدی اور موبائل چھین لیے،واردات 7 اپریل کی رات 2 بج کر 10 منٹ پر ہوئی ، ملزمان 40 منٹ تک گھر میں موجود رہے،ڈکیتی کا مقدمہ ماڑی پور تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید