• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ، شہر بدلا، حیدرآباد کنگز مین کی قسمت نہ بدلی، آخری اوور میں شکست

کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان سپر لیگ میں نئی ٹیم حیدرآباد کو پشاور زلمی کے ہاتھوں ایک اور جبکہ مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی نے مزاحمت کے باوجود آخری گیند پر میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹ سے جیت لیا۔  افتخار احمد نے ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر کنگز مین کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی ۔ پھر مشکل صورتحال میں دس گیندوں پر15ناٹ آئوٹ رنز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔  قبل ازیں حیدرآباد نے اوپر تلے وکٹ لے کر میچ دلچسپ بنایا لیکن وہ پہلی جیت حاصل نہ کرسکے۔ اسے آخری دو اوورز میں19اور آخری اوور میں14 رنز کی ضرورت تھی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں حیدرآباد کی قسمت تبدیل نہ ہوسکی ۔ راولپنڈیز کی طرح چار لگاتار میچ ہار کر اس کا پلے آف میں جانا مشکل ہے۔ کپتان بابر اعظم چھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بناکر حسان خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ محمد حارث11، کوشال مینڈس 27، مائیکل بریسویل 25، فرحان یوسف 14، عبدالصمد ایک رن بناسکے ۔ بدھ کو  نیشنل اسٹیڈیم میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے18.2 اوورز میں 145 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ افتخاراحمد نے اننگز کے پانچویں اوور میں تین وکٹ لین ۔ چھ بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ کوشل پریرا 58 اور مارنس لبوشین 27 رنز بناکر نمایاں رہے، معاذ صداقت 17، صائم ایوب 14، عرفان خان 9، حسان خان 9 جبکہ عثمان خان، مہیش ٹھیکشانا اور حنین شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے21 جبکہ سفیان مقیم نے32رنز کے عوض چار ، چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

اسپورٹس سے مزید