کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کو پیس میکر قرار دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایران امریکا اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے لکھا کہ اسلام امن کا نام ہے۔ پاکستان پیس میکر ہے۔ پاکستان زندہ باد ۔ دوسری جانب ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ عالمی امن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی ہونے پر فخرہے۔ جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے، پاکستان امن، اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔