کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 اور پاکستان سینئر ٹیم کیلئے ملک گیر اوپن ٹرائلز اوریکم مئی سے اسلام آباد میں سینئر ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ انڈر 18 چیمپئن شپ کے دوران سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے گی۔ شرکت نہ کرنے والے پلیئرز کے ٹرائلز 20 اور 21 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ انڈر 18 کے ٹرائلز 16 اپریل کو لاہور اور سینئر ٹیم کے ٹرائلز 13 اپریل کو کراچی، 15 اپریل کو لاہور جبکہ 23 اپریل کو پشاور میں ہونگے ۔ قومی ٹیم کے 28 اور اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔