• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈیز کا سپر لیگ کیلئے نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم راولپنڈیز نے نیوزی لینڈ کے بین سیئرز سے معاہدہ کرلیا۔ وہ اس وقت نیوزی لینڈ اے کے ساتھ سری لنکا میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیوی پیسر اجازت ملنے کے بعد جمعرات کو اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ ادھر ملتان سلطانز نے بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بیٹنگ کوچ صہیب مقصود چند روز کیلئے ریلیز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ٹیم کے مالک گوہر شاہ اور کوچ ٹم پین کی پالیسی کے مطابق ریسٹ پیریڈ میں کھلاڑیوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ ملتان سلطانز کا اگلا میچ پیر کو پشاور زلمی سے ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید