کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے لئے آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا اور کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر نے کراچی کنگز ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ تینوں نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں شراب پی کر ڈرائیونگ کیس میں پھنسنے والے ڈیوڈ وارنر کی اگلے میچ میں شرکت کا امکان ہے۔ وہ پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ زمپا اور وارنر لاہور میں میچ کھیلنے کے بعد چند روز کیلئے بیرون ملک چلےگئے تھے ۔ کراچی کنگز کے میچز میں وقفے کی وجہ سے انہیں ریلیز کیا تھا۔