کراچی (اسٹاف رپورٹر) سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ سجاد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق وہ گیند لگنے کے باعث کچھ دیر کیلئے بے ہوش ہوگئے تھے۔ اسپتال منتقلی کے دوران ایمبولنس میں ہوش آنا شروع ہوچکا تھا اور وہ میڈیکل ٹیم سے بات بھی کررہے تھے۔ اسپتال میں سی ٹی اسکین اور رات بھر ان کا معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ڈسچارج کردیا۔