لاہور(خبرنگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نےبورڈ آف ریونیو پنجاب میں تحصیلدار اور پیرا فورس میں انفورسمنٹ افیسر اور انویسٹیگیشن افیسر کی اسامیوں سمیت 17 تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تحریری نتائج میں پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔