• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثالثی…

میں اپنے بیٹے کو ایک کہانی سنا رہا تھا۔

’’ایک دفعہ کا ذکر ہے،

دو طاقتور ملکوں میں گھمسان کا رن پڑا۔

دونوں نے اپنے اتحادیوں کو بلا بھیجا، اسلحے سے لیس ہوئے،اور ایک دوسرے کے خلاف صف بندی کر لی۔

جنگ چھڑنے کو تھی کہ ایک پڑوسی ملک نے

امن کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اور ثالثی کی پیشکش کر دی۔

کوششیں کامیاب گئیں، اور یوں جنگ ٹل گئی۔‘‘

میں سانس لینے کو رکا، تو بیٹے نے منہ بنایا۔

’’یہ کیسی کہانی ہے، جنگ میں کوئی نہ کوئی تو ہارتا ہے۔‘‘

’’ہاں، مگر اس جنگ میں کوئی نہیں ہارا۔‘‘ میں مسکرایا۔

’’بس امن جیت گیا۔‘‘

تازہ ترین