پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 17سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ حیات آباد سے نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔بڈھ بیر پولیس کے مطابق امین اقبال نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا جبکہ اس کا 17/18سالہ بیٹا رحمت اللہ باہرگیا ہواتھا۔ اس دوران اسے اطلاع ملی کہ رحمت کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ، وہ جب خیرآباد اوچ نہر پہنچے تو بیٹے کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔ ۔ادھر تھانہ حیات آباد کی حدود فیز 3 چوک کے قریب سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔