• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ اور دی بلڈ ہیروز میں ایم او یو سائن

پشاور (جنگ نیوز)تھیلی سیمیا جیسے موروثی مرض کیخلاف جہدوجہد مزید بہتر بنانے کے لئے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ برانچ اور دی بلڈ ہیروز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے، اس حوالے فرنٹئیر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے کوہاٹ سنٹر کے انچارج صاحبزادہ محمد اسماعیل اور دی بلڈ ہیروز کوہاٹ کے ریجنل صدر گل نور آفریدی نے دستخط کئے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور تھیلی سیمیا کا شکار بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانا ہے، یہ اشتراک نہ صرف خون کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ معاشرے میں تھیلی سیمیا کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، اس موقع پر باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پشاور سے مزید