• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی پر اظہار اطمینان

انقرہ،ترکیہ(ڈاکٹر فرقان حمید) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور ایران کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ایوانِ صدر کے شعبۂ ابلاغیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گزشتہ شب ایران کے تناظر میں اعلان کردہ جنگ بندی سمیت خطے میں جاری کشیدگی، سفارتی کوششوں اور ممکنہ حل پر گفتگو کی۔ صدر اردوان نے کہا کہ گزشتہ چالیس دن عالمی سطح پر نہایت کٹھن اور پریشان کن رہے، تاہم اب سامنے آنے والی دو ہفتوں کی مہلت ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے جسے مستقل امن کے قیام کے لئے مؤثر انداز میں استعمال کیا جانا چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید