ڈوڈوما ( نیوز ڈیسک)تنزانیہ کی صدر سامیا سولوہو حسن نے ملک میں ایندھن کی شدید قلت اور قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئےاہم فیصلہ کرتےہوئے حکام کو سرکاری دوروں پر الگ الگ گاڑیاں استعمال کرنے کی بجائے ایک ہی بس میں سفر کرنے کا حکم دیا ہے۔ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی میں رکاوٹ آئی ہے۔