• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران مذاکرات! بھارت، اسرائیل ناخوش، معاملہ خراب کرنے کے خواہاں

نیویارک (تجزیہ:… عظیم ایم میاں) پاکستان کی جانب سے ثالثی کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی اور ڈائیلاگ کی مسلسل کوششوں سے جو کامیابی حاصل کی ہے اس کا اعتراف عالمی برادری کے دارالحکومتوں، امریکی اور عالمی میڈیا میں واضح طور پر قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم بھارت اور اسرائیل مذاکرات سے ناخوش ہیں معاملہ خراب کرنے کے خواہاں ہیں۔ وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر10اپریل کو اسلام آباد میں ایرانی نمائندوں سے مذاکرات کریں گے۔ اس کوشش میں پاکستان کی کامیابی پر پاکستان ایک نئی عالمی مثبت امیج کے ساتھ ابھرا ہے لیکن ہمسایہ اور ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل دونوں اس صورتحال سے ناخوش اورمعاملہ خراب کرنے کے خواہاں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید