کراچی (نیوز ڈیسک)جنگ بندی سے قبل آخری لمحات، "پتھر کے دور" سے "سنہری دور" تک ڈرامائی پیشرفت، ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنیکی دھمکی، پاکستان کی آخری لمحے سفارتی کوششیں،چین اور روس کاسلامتی کونسل میں ویٹو، خلیجی ممالک پر میزائل حملے، ایران کی توانائی تنصیبات نشانہ بنانیکی دھمکی، ڈیڈ لائن سے 90منٹ پہلے جنگ بندی ہوگئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت دھمکیوں اور تیزی سے بڑھتی کشیدگی کے درمیان امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی آخری لمحوں میں طے پا گئی، جس میں پاکستان نے کلیدی ثالثی کردار ادا کیا۔