• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں سلہٹ کے باؤنسی ٹریک پر پاکستان کی میزبانی کریگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے میں پہلی مرتبہ سلہٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کیلئے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے ۔قومی ٹیم 4 مئی کی رات ڈھاکا روانہ ہو گی۔ 8 اور 16 مئی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے وینیوز کا باقاعدہ اعلان بنگلہ دیش بورڈ جلد کرے گا ۔ البتہ باؤنسی ٹریک ہونے کے سبب بی سی بی نے پہلا ٹیسٹ سلہٹ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میر پورڈھاکا میں ہو گا ۔ دوسری جانب بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس بڑھانےکا حکم دے دیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید