• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری سے اب تک 280 ڈاکو سرینڈر کرچکے، آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ جنوری سے لے کراب تک 280 کے قریب ڈاکو سرینڈر کرچکے ہیں کچے کے علاقوں میں جاری خونی قبائلی تنازعات بھی اب اختتام کی طرف ہیں، مستقبل میں ہائی وے پیٹرول کو مضبوط کرکے شاہراہوں کو مزید محفوظ بنانے جارہے ہیں ، کراچی معاشی حب اور پورٹ سٹی اس کو محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،تاجر وصنعت کار وں نے ہمیشہ حکومت اور سندھ پولیس کا ساتھ دیا ہےشہرمیں تاجروں کی مدد سے 40ہزارسے زائد کیمرے نصب ہوچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے نائب صدرثاقب فیاض مگوں کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے 17رکنی وفد کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کاروبار و صنعتوں کے لئے سیکورٹی اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید