کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلبرگ بلاک 7یوسی 4میں تزئین وآرائش اور تعمیر نو کے بعد عوام کے لیے کھولے گئے فیملی پارک ”باغ علی“کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کچرا اٹھانے کے نام پر اہل کراچی کے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہے، کچرا اٹھانے کا کام سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ہے جو سندھ حکومت کے ماتحت اور قابض میئر اس کے چیئرمین ہیں،عوام ان سے سوال کرتے ہیں کہ یہ محکمہ کیوں ناکام ہوا اور کیوں سڑک کنارے اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں،کچرا اٹھانا ٹاؤن کی ذمہ داری نہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے ٹاؤن چیئرمیں اپنے بجٹ سے صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے کاموں سے جن کو تکلیف ہے ان کے لیے صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ”محنت کرحسد نہ کراور اپنے حصے کاکام پورا کر، ہمارا وژن بالکل صاف او ر واضح ہے کہ عوام کی خدمت کرو اور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھو۔