• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی امن کیلئے زبردست سفارت کاری عالمی سچائی بن گئی، لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی) مِلی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 11اپریل 2026ء کو ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی صدارت میں ہوگا اور آئندہ کے لائحہ عمل کی سفارشات طے کی جائیں گی۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست، بہادر عظیم ایرانی قوم کی عظیم فتح اور پاکستان کی امن کے لئے زبردست سفارت کاری عالمی سچائی بن گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے معاشی مفادات کے لئے اقتصادی چوری کی واردات سے امریکہ کو دُنیا بھر میں رُسوا کردیا اور عالمی امن و معاشی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا۔
لاہور سے مزید