• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈشیٹس اینڈ اپ ہولسٹری ایسوسی ایشن کا پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان بیڈشیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران محمود شیخ اور پیٹرن انچیف، سید محمد عاصم شاہ کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہےجو خطے اور عالمی امن کے لیے ایک نہایت مثبت پیش رفت ہے،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، فیلڈ مارشل اور نائب وزیرِاعظم کی مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے کھلنے سے عالمی معیشت کو درپیش دباؤ میں کمی آئے گی۔
ملتان سے مزید