• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ایس او پی کے کھالیں اکھٹی کرنے کے الزام میں پانچ افرادکے خلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے بغیر ایس او پی کے کھالیں اکھٹی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ راجہ سٹی جلالپور گلگشت اور بی زیڈ پولیس کو گشت آفیسران نے استغاثے دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران گشت ملزمان مظہر حسین ، علی رضا ،خرم شہزاد ، حسنین اور اسعد خلیل غیر قانونی طریقے سے بغیر ایس او پی کے قربانی کی کھالیں اکھٹی کررہے تھے ملزمان پنجاب حکومت کی جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید