ملتان(سٹاف رپورٹر) مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے پانچویں سالانہ عرس کی پہلی تقریب چادر پوشی درگاہ عالیہ موسی پاک شہیدؒ پر منعقد ہوئی، صدارت سجادہ نشین حضرت موسیٰ پاک شہید مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی نے کی جب کہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی ، مخدوم سہیل گیلانی، سجادہ نشین دربار حضرت سخی نواب مخدوم زوہیب گیلانی، قاضی سجاد اویسی اور مخدوم عامر گیلانی مہمان خصوصی تھے، تقریبات کا آغاذ دربار شریف کو غسل اور چادر پوشی سے ہوا مر کزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی نے کہا کہ اولیائے کرام کے آستانے رشدو ہدایت کے مراکز ہوتے ہیں۔