• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے تیسرے روز پولیس نے گھوڑوں کی ریس پر جوئے کی کوشش ناکام بنا دی

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کے تیسرے روز پولیس نے گھوڑوں کی ریس پر جوئےکی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس تھانہ ڈی ایچ اے گھوڑا گاڑی کی ریس پرجواء لگانےوالے 4 جواریوں کو گرفتار کر لیا ملزمان سے دوران کارروائی جواء پر لگی رقم اور زر جواء گھوڑا گاڑی سمیت تقریباً 35 لاکھ روپے مالیت برآمد کر لیےگئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمدعرفان ، اکرام الدین ، محمدرضوان اور غلام شبیرکے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے میں مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید