• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آر پی او، سی پی او نے پولیس لائنز میں عید کی نماز ادا کی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے دیگر افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ملتان میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔اس دوران سی ٹی او ملتان نبیل کھوکھر،ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر،ایس پی سٹی خدیجہ عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔نماز عید کے بعد افسران نے ملکی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پولیس لائنز میں جوانوں اور ملازمین کے ساتھ بڑے کھانے میں شرکت کی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ افسران نے درجہ چہارم کے ملازمین اور شہداء پولیس کی فیملیز میں عیدی بھی تقسیم کی۔
ملتان سے مزید