ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں علی احمد سے مسلح ملزماننقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں عبدالرحمان سے ڈاکو 14ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں اویس سے مسلح ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں یاسر علی کا موبائل فون ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں اکرم سے ڈاکو 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے میں نعمان سے نامعلوم ملزمان نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں حیدر علی سے ملزمان نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، جنید اکرم سے مسلح ملزمان 35ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ملزمان نے عبدالرشید کا موبائل فون جھپٹا مارکر چھین لیا جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں عائشہ، اعتزاز احمد اورعدنان، قطب پور کے علاقے میں عاطف کے موبائل فونز، ممتاز آباد کے علاقے میں خالد جمشید کا سامان، آصف شکیل کی موٹرسائیکل، مخدوم رشید کے علاقے میں زمان کی سولر پلیٹ وغیرہ، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں آصف کی نقدی 34ہزار روپے، سونا و چاندی وغیرہ، نعیم اختر کے موبائل فونز،بی زیڈ کے علاقے میں علی اصغر کی نقدی، طلائی انگوٹھی اور چاندی وغیرہ،کوتوالی کے علاقے میں باسط کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے میں اشفاق کا سوسائٹی ریکارڈ، فوزیہ کا میٹر بجلی، نیوملتان کے علاقے میں شاہد کی موٹرسائیکل، عامر کا موبائل فون،سیتل ماڑی کے علاقے میں جابر کا میٹر بجلی، دولت گیٹ کے علاقے میں ولید اور طلحہ کے موبائل فونز اور لوہاری گیٹ کے علاقے میں کاشف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔