• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اغوا اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، چہلیک پولیس نے ملزم حسنین سے 15لیٹر شراب، ملزم صابر علی سے 10لیٹر شراب، ملزم کوثر عباس سے 10لیٹر شراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم صاحب یار سے 40 لیٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم رمضان سے 60 گرام آئس، بستی ملوک پولیس نے ملزم فیاض سے 18 لیٹر شراب ،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عباس سے 7لیٹر شراب اور کپ پولیس نے ملزم مکی سے 1100گرام ہیروئن برآمد کرلی ، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے غیر قانونی شراب کی فروخت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزمان محمدمرتضیٰ اور اسامہ کوگرفتار کرکے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،قادر پور راں پولیس نے زیر حراست ملزم مزمل سے دوران تفتیش پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں،تھانہ الپہ پولیس نے بغیر اجازت پولیس لائٹ استعمال کرنے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، بغیر این او سی کے کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 1نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،راجہ رام پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،کوتوالی پولیس نے پکچر موشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ الپہ پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید