ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ گلگشت کے علاقہ بستی نو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،چوری و ڈکیتی کی متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو عبداللطیف زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق رات گئے پولیس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی بستی نو پر موجود تھی کہ 3افراد بسواری موٹر سائیکل کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیاجو نہ رکےاور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردیجس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی‘ جب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا تو ایک ملزم زمین پر اپنے 2نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے دائیں گھٹنے میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھا اور اس کے دائیں ہاتھ کیساتھ پسٹل 30 بوربھی پڑا تھا، زخمی ملزم کی پتہ جوئی کرنے پر اپنا نام و پتہ عبداللطیف ولد اللہ وسایا قوم ببر سکنہ چک جھانبو ضلع مظفر گڑھ بتلایا جبکہ اسکے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ زخمی ملزم چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔