ملتان ( سٹاف رپورٹر) رشتےسے انکارپر خاتون پر بہیمانہ تشدد، ہسپتال منتقل، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق بستی ملوک کے علاقے موضع مانگے والا کی رہائشی کوثر بی بی گھر میں موجود تھی کہ کوثر کا رشتہ دار راشد آیا اور جھگڑا شروع کردیا، راشد نے طیش میں آکر کوثر بی بی کو بہیمانہ تشد د کا نشانہ بنایا، شور شرابےپر مکینوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگیا، خاتون کو علاج معالجہ کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر قصبہ مڑل منتقل کر دیا گیا، واقعے کیاطلاع پر جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ابتدائی تفتیش میں پتا چلا کہ کوثر بی بی کی بیٹی کی شادی راشد سے ہوناتھی اور انکارپر راشد نے گھر میں گھس کر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔