• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں،سنگین مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن اسکواڈ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔یہ اہم کارروائی انچارج ڈولفن اسکواڈ راؤ کاشف خورشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔پولیس ٹیم ڈولفن اسکواڈ ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جو کہ اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروراور ٹارگٹ افینڈرز تھے کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھے۔
ملتان سے مزید