• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے پر پردیسیوں اور ملازمت پیشہ افراد کی ملتان واپسی

ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اختتام پذیر ہونے کے بعد پردیسیوں اور ملازمت پیشہ افراد کی ملتان واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا،مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں عید منانے کے بعد بڑی تعداد میں مسافر واپس ملتان پہنچ رہے ہیں جس کے باعث ریلوے سٹیشن، جنرل بس سٹینڈ اور نجی ٹرانسپورٹ اڈوں پر رش دیکھنے میں آرہا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں اپنے آبائی علاقوں میں منانے کے بعد اب روزگار اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے واپس ملتان آرہے ہیں،دوسری جانب ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے بھی مسافروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر اضافی بسیں چلانے کا انتظام کیا ہے، ریلوے اور ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق آئندہ چند روز تک مسافروں کی آمد و رفت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے جب کہ شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،ملتان پہنچنے والے مسافروں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تاہم بعض مقامات پر رش کے باعث مشکلات کی بھی شکایت کی گئی۔
ملتان سے مزید