• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں سے اوور چارجنگ کرنے کے الزام میں چار ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہریوں سے اوور چارجنگ کرنے کے الزام میں چار ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک ملازم سخی سرور نے بتایا کہ ملزمان شبیر حسین ، منیر حسین ، مجاہد اور اکبر سواریوں سے کرایہ کی مد میں اوور چارجنگ کرکے زائد کرایہ وصول کرتے ہوئے پائے گئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید